ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا اعلامیہ جاری 

ڈیرہ اسماعیل خان:وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل 2022 سے پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا جبکہ یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے کااطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ہوگا، مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین پر بھی اضافے کا اطلاق ہوگا جبکہ پنشن میں 15فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی کوریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اضافے سے 2016سے 2021تک کے اضافے ازخود ختم ہو جائیں گے۔