انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی ہوئی ہے،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 204 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 143 پوائنٹس کم ہو کر 41487 پر موجود ہے۔