بجلی نرخوں میں 7روپے 91پیسے اضافے کی سفارش مسترد

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں 7روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی، بجلی کے نرخوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی ہے۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، وفاقی کابینہ نے بجلی  کے نرخوں میں اضافے کی سفارش مسترد کی، بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرلائف لائن صارفین کو خصوصی رعایت دی جائے گی، 100یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائیں گے۔

 گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو متبادل ذرائع سے چلایا جا رہا ہے، کراچی کے ایٹمی پاور پلانٹ کیٹو کی ری فیولنگ جاری ہے، ایٹمی پاورپلانٹ سے مزید 1100میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔