عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جب کہ برینٹ کروڈ آئل 100 ڈالر سے نیچے آ گیا۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس خدشے پر کم ہوئیں کہ ممکنہ کساد بازاری طلب کو کم کر دے گی، برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔ یورپ کا بینچ مارک خام کنٹریکٹ، برینٹ نارتھ سی، دوپہر کے درمیانی سودوں میں 3.3 فیصد گر کر 99.39 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ہم منصب ڈبلیو ٹی آئی تیل بھی 3.3 فیصد گر کر 96.12 ڈالر پر آ گیا۔

تجزیہ کاروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ برینٹ اس سال کے آخر میں دنیا بھر میں طویل معاشی بدحالی کی صورت میں 65 ڈالرتک پہنچ سکتا ہے۔