اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15فیصد کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 1.25 بیسز پوائنٹس اضافہ کردیا۔

اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 1.25 بیسز پوائنٹس بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان میں شرح سود 15 فیصد ہوگئی ہے۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سیدکا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 3سے 4 فیصد ہوگی، مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دی جائے گی ۔کورونا وبا، سپلائی خدشات بھی مہنگائی میں اضافے کا سبب ہیں،معاشی نمو دو سال 6 فیصد پر رہے تو مسائل شروع ہوجاتے ہیں، سارے سینٹرل بینک پریشان ہیں، مہنگائی سب کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہے۔

مرتضیٰ سید نے کہا کہ مہنگائی ایک سال رہے گی، معاشی نمو 3 سے 4 فیصد رہے گی، 3 سے 4 فیصد نمو اچھا گروتھ ریٹ ہے ۔