چین کا افغانستان کے لیے 37 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

 کابل:چین نے افغانستان کیلئے37 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سفیر نے افغانستان کے لیے تجارتی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے 37 ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم 22 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے ریلیف کی مد میں دی جارہی ہے،عالمی برادری نے تاحال افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اس لحاظ سے چین پہلا ملک ہے جس نے طالبان حکومت سے تجارتی روابط قائم کیے ہیں۔

چین کی جانب سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنا عالمی سطح پر پہلی توثیق ہے،چینی سفارتکار نے کہا افغانستان کے لیے ہمارے پاس اقتصادی تعمیرِنو کے طویل المدتی منصوبے ہیں جس میں تجارت کو ترجیح دی جائے گی۔