لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد لبنان کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حماس اور حزب اللہ سے لڑائی میں شدت آئی تو خطے میں سنگین نقصان ہو گا اب بھی سفارتکاری کے لیے گنجائش موجود ہے سلامتی کونسل کے ارکان فریقین پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔
اجلاس میں نائب امریکی مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ امریکہ کا موجودہ صورت حال میں کوئی کردار نہیں ہے فریقین ایسے اقدامات سے باز رہیں جوخطے کو تباہ کن جنگ میں دھکیل دے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ لبنان پر حملوں کی شفاف تحقیقات کر کے ملزموں کو سزا دی جائے۔
لبنانی وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ ہم انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں اور مواصلاتی آلات کے ذریعے حملوں کے بعد اب دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔