سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا میں ایک گھر میں موبائل چارجر پھٹنے کے باعث آتشزدگی ہوئی جس کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گھر کے ڈرائنگ روم میں لگنے والی آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے دھوئیں سے جاگنے والے ایک بیٹے نے اپنے والدین کو کسی طرح محفوظ نکال لیا، لیکن وہ اپنے دیگر بہن بھائیوں کی مدد کے لیے دوبارہ اندر گیا اور آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
آگ میں جل کر مرنے والے بچوں کی موت نے والدین کو ذہنی طور پر بری طرح متاثر کیا، اور پورا گھر خاکستر ہوگیا۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ پولیس کے مطابق، موبائل فون جو چارجنگ پر لگا تھا، کسی وجہ سے پگھل کر شارٹ سرکٹ پیدا کر گیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی۔