پاکستان کا دورہ سری لنکا شیڈول کے مطابق ہوگا، پی سی بی

کولمبو: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ اس کا سری لنکا کا دورہ جزیرہ ملک میں بحران کے باوجود شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا۔ 

پاکستان ٹیم کا آج کولمبو میں ہونے والا تربیتی سیشن منسوخ کر دیا گیا تاہم سکواڈ کل پریکٹس کرے گا۔ پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ کولمبو 24 جولائی سے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔


پاکستان 11 سے 13 جولائی کے درمیان کولمبو میں تین روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گا۔ یہ سیریز 23-2021ء کے آئی سی سی مینز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے تحت کھیلی جائے گی۔ 

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بھی اس وقت سری لنکا کے دورے پر ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ فی الحال گال میں کھیلا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے ہفتے کے روز اپنی سرکاری رہائش گاہ سے فرار ہو گئے تھے، اس سے کچھ دیر پہلے کہ غیرمعمولی معاشی بحران سے مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول دیا اور کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا۔