وزیر خزانہ نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی متعلق بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنے کے لیے 15 جولائی کا انتظار نہیں کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات آج ہی سستی ہوں گی، وزیراعظم عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں،جبکہ اس حوالے آئی ایم ایف کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہے۔

وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قوم مشکل فیصلوں میں شہباز شریف کے ساتھ کھڑی رہی، قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور پاکستانی قوم کرائسزکو سمجھتی ہے، مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے۔