پاکستان خلاف ٹیسٹ سیریز،سری لنکا کا 18 رکنی سکواڈ کا اعلان

کولمبو: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ دونوں ٹیموں مابین سیریز کاپہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف حالیہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے جو سکواڈ منتخب کیا گیا تھا اس میں سے پراوین جے وکرما، لاستھ ایمبولڈینیا، لکشیتھا ماناسنگھے اور چمیکا کرونارتنے کو باہر کر دیا گیا ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پربت جے سوریا کو سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا اس وقت تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ آئی لینڈرزسکواڈکی قیادت دیموتھ کرونارتنے کریں گے

جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں پاتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، اینجلو میتھیوز، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نروشن ڈکویلا (وکٹ)، دنیش چندیمل، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، کاشوا راجیتھا ،وشوا فرنینڈو،آشیتھا فرنینڈو ، دلشان مدوشنکا، پربت جے سوریا، ڈنتھ ویلالج اور جیفری وینڈرسے شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔