سیاسی افراتفری، ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بنک میں ڈالر 6.90 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 222 روپے سے تجاوز کرگیا۔

منگل کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 222 روپے سے تجاوز کرگیا۔

ازیں پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20  روپے پر بند ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 6.90 روپے کے اضافے سے 222 روپے 10 پیسے ہوگیا۔