ملکی معیشت درست سمت گامزن، ڈالر قیمت میں کمی جلد متوقع ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اورجلد ہی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ متوقع ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے حوالہ سے وفاقی وزیر خزانہ نے معروف عالمی جریدے بلوم برگ کو روپے کی قدر میں گراوٹ، بانڈز اور ایکویٹی مارکیٹ کے حوالہ سے بتایا اور کہا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور بنیادی طور پر پاکستانی کرنسی ٹھیک ہے، مارکیٹ میں روپے پر زیادہ دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے تناظر میں کچھ الٹ پھیر ہو سکتی ہے اور ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ متوقع ہے۔