ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا

ملک میں ڈالرکی تیز رفتار پرواز جاری ہے اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 229 روپے سے تجاوز کرگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی نہ ہونے کے باوجود بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 5.07 روپے کے اضافے سے  229.98 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹے باز منفی افواہیں پھیلاکر ڈالر میں سٹے بازی کررہے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے عوامل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحرک مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کے نظام کے تحت جاری کھاتہ کی صورتحال، متعلقہ خبروں اور اندرونی بے یقینی مل کر یومیہ بنیادوں پر روپے کی قدر میں تبدیلی کا سبب بن رہی ہے۔