اسٹیٹ بینک کے افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے مشکل معاشی حالت کے باوجود اپنے افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جار ی کردہ سرکلر کے مطابق نئی کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ اسکیم(این سی پی ایف ایس)اور پرانے ماینٹائزڈ ڈھانچہ کے تحت کام کرنے والے افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں متعلقہ شرائط و ضوبط کے مطابق اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق گریڈ ایک سے 3تک کے افسران کی تنخواہوں میں 20فیصد جبکہ گریڈ چار سے گریڈ سات تک کے افسران کی تنخواہوں میں 16فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پرانے مانیٹائزڈ ڈھانچہ کے تحت کام کرنے والے گریڈ ایک سے سات تک کے افسران کی تنخواہوں میں مالی سال 20-21کی مہنگائی کی شرح کے مطابق 15 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق افسران کی تنخواہوں میں اضافہ پر عملدر آمد یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔