ڈالر کو پر لگ گئے،انٹر بنک ریٹ 232 روپے سے متجاوز

ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری  ہے، اورانٹربینک مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 232.51 روپے پر پہنچ گئی۔

میڈیا ذرائع مطابق سیاسی عدم استحکام کے سبب گزشتہ کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ایک بار پھر ڈالر کی قیمت 4.15 روپے اضافے سے 232.51 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

قبل ازیں جمعہ کو انٹر بینک میں ایک موقع پر یہ قیمت 4.70 روپے اضافے کے ساتھ 231.51 کی بلند ترین سطح تک پہنچ تھی تاہم شام کو مارکیٹ بند ہونے تک ڈالر کی انٹربینک قیمت 228.36 پر بند ہوئی تھی جب کہ جعمرات کو یہ قیمت 226.81 روپے تھی۔