میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی بحال 

اسلام آباد: حکومت نے‘میرا پاکستان میرا گھر سکیم’کے تحت قرضوں کی فراہمی بحال کردی، جوکیسز پہلے سے منظورشدہ ہیں انہیں رقوم کی فراہمی بحال کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میراپاکستان میراگھراسکی بحال ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق جوکیسز پہلے سے منظورشدہ ہیں انہیں سکیم کے تحت رقوم کی فراہمی بحال کردی گئی اور بینکوں کو اسکیم کے لیے شرح سود کم کرنے کا کہا گیا ہے۔