سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو ہرا کر سیریز برابر کردی

سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 246 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز دوسرے سیشن تک قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف محض 261 رنز بناسکی، کپتان بابراعظم نے 81 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ میچ ڈرا کروانے میں ناکام رہے۔

گال ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے انہوں نے 49 رنز بنائے .

دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 37، فواد عالم 1 اور آغا سلمان 4، محمد نواز 12، یاسر شاہ 27، حسن علی 11 اور 18 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 5 اور رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کیں