عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4ڈالر سے زائد کی کمی

لندن:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے،برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 3.77 ڈالر یعنی 3.6 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 100.20 ڈالر ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 3.77 ڈالر یعنی 3.6 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 100.20 ڈالر ہوگئی۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 4.59 ڈالر یعنی 4.7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد امریکی خام تیل 94.03 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔