ڈالر کی قدر میں مزید 39۔5 روپےکی کمی

 ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، اور انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ دوران ڈالر 5.39روپے کمی سے 232.99روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی جو اب 5.39 روپے تک پہنچ گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 238.38 روپے کی سطح پر بند ہوئے تھے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قدر 1.50 روپے کی کمی سے 240.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔