مالی سال کے پہلے مہینے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کمی

میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں جولائی 2022ء میں 1.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی،جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے،گزشتہ سال جولائی میں 1.94 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 0.59 ملین ٹن پٹرول، 0.44 ملین ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.35 ملین ٹن، فرنس آئل کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔