کامن ویلتھ گیمز میں شاہ حسین نے پاکستان کیلئے پہلا میڈل جیت لیا

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ شاہ حسین نے جوڈو کے مقابلے میں برانز میڈل جیت لیا۔

 برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ تھم گیا، پاکستانی ایتھلیٹ شاہ حسین نے ملک کیلئے پہلا میڈل جیت لیا۔

جوڈو کے مائنس نوے ویٹ کیٹیگری میں شاہ حسین نے برانر میڈل جیتا، انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پرنتیج کو ناک آوٹ کرتے ہوئے یہ میڈل اپنے نام کیا۔

شاہ حسین نے چار سال پہلے گولڈ کوسٹ میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل لیا تھا اس بار وہ برانز میڈل جیت پائے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے چھ سے زائد ایتھلیٹس مقابلوں سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ جیولین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔