سونے کے نرخ بھی گر گئے، ایک دن میں بڑی کمی کا ریکارڈ

پشاور: پشاورکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 24 گھنٹے کے دوران 9500 روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔

 گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں بڑی کمی کے ساتھ پاسہ فی تولہ 152000 روپے جبکہ پونڈ پاسہ 145000 روپے فی تولہ ہوگیا۔

چاندی کے نرخ بھی 1750 روپے سے کم ہوکر 1700 روپے فی تولہ ہوگئے۔