وزیر خزانہ نے ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ بتادی

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی امپورٹ کو کم کیا ،جب کہ عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈز ملنے کی توقع سے بھی ڈالر گرا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب ہم آئے تو ہمیں بہت مشکل فیصلے لینے پڑے، معیشت ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی ہم نے ان مسائل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈز ملنے کی توقع سے بھی ڈالر گرا، دوست  ممالک نے بھی آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا مشورہ  دیا جس کے بعد دوست ممالک سے بھی مدد کا امکان ہے۔