اسٹیٹ بینک کا درآمد کنندگان کیلئے کیش مارجن کی شرط میں نرمی کا اعلان

کراچی : اسٹیٹ بینک نے درآمد کنندگان کیلئے 100 فیصد کیش جمع کرانے کی شرط ختم کرتے ہوئے کیش مارجن 25 فیصد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمد کنندگان کو ریلیف دینے کے لیے کیش مارجن کی شرط میں نرمی کااعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر 100 فیصد کیش  جمع کرانے کی  شرط ختم کرکے 25 فیصد کردی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات کنندگان کو 91 سے 180 دنوں کیلئے پچیس فیصد کیش مارجن کی اور درآمدات پر ایک سو اسی دن اور اس سے زیادہ پرزیرو فیصد کیش مارجن کی سہولت ہو گی۔

خیال رہے موجودہ حکومت نے ایک سو ستتر درآمدتی اشیاء پر اپریل دوہزار بائیس میں درآمد کنندگان کو سو فیصد کیش جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے دو ایکسچینج کمپنیوں کی 4 برانچوں کے آپریشن معطل کر دیے گے۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے فارن ایکسچینج آپریشنز کی نگرانی سخت کرتے ہوئےدو ایکسچینج کمپنیوں کی 4 برانچوں کے آپریشن معطل کر دیے تھے۔

اسٹیٹ بینک نے کچھ عرصہ قبل بعض ایکسچینج کمپنیوں پر جرمانے بھی عائد کیے تھے۔