قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

اسلام آباد : حکومت نے مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا اور انکم سرٹیفکیٹس  پر شرح سود 1.25 بڑھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  قومی بچت سکیم کے نئے شرح سود کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

 اعلامیے میں کہا گیا کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح سود 12.6 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ انکم سرٹیفکیٹس پر شرح سود 1.25 بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد شرح سود 13.6 فیصد ہوگیا ہے۔

پنشن اور بہبود پر شرح سود 14.16 فیصد اور اسپیشل سرٹیفکیٹ پر 13 فیصد شرح سود برقراررکھا گیا ہے۔

 اعلامیے کے مطابق بچت اسکیموں پر شرح منافع کے نئے نظرثانی شدہ ریٹس کا اطلاق آج سے ہوگا۔