حارث رؤف کا 250 روپے یومیہ پر نوکری کرنے کا انکشاف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف  نے اپنے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ  کرکٹر بننے سے پہلے 250 روپے یومیہ پر نوکری کرتے تھے۔

 نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ "جب بازار میں کام کرنا شروع کیا تھا تو اس وقت روزانہ کے 250 روپے دہاڑی ملتی تھی جس سے میں اپنی کالج کی فیس ادا کرتا تھا تاکہ تعلیم جاری رکھ سکوں، اسی لیے میں یہ پارٹ ٹائم نوکری کرتا تھا'۔

حارث رؤف نےمزید کہا کہ 'سیلز مین کی نوکری اپنی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے کرتا تھا لیکن شوق کرکٹ ہی تھا، میں کالج میں اور گلی محلوں میں کرکٹ کھیلتا تھا'۔