ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مزید کمی ریکارڈ

 انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 3.09 روپے کی کمی سے 215.79 روپے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کی کمی سے 214روپے پر آگیا۔

ذرائع کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گذشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے،اور 28جولائی کے 239.94 روپے کے مقابلے میں اب تک انٹربینک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 24 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 28 جولائی کے ریٹ 244 روپے کے مقابلے میں اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 30 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔