کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1960روپے تک پہنچ گیا

کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1960روپے تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں پنجاب اور کے پی کے مقابلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے تک مہنگاہوگیا ہے، ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا۔

آخری بار درخواست کررہا ہوں اس کے بعد کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا: وزیر اعظم
گندم کی قلت، کراچی میں آٹا 100 روپے کلو ہو گیا

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1940 میں فروخت ہورہا ہے جب کہ خضدار  میں 1850،کوئٹہ اور لاڑکانہ میں 1800 اور سکھر میں 1720 روپے میں بیچا جارہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 980روپے تک ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کا 20کلو کا تھیلا 980 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔