قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

حکومت کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو یوم پاکستان 23 مارچ 2023 کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 آزادی کے 75 سال پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے انہیں 23مارچ 2023 کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات  کو سول ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔