دوست ملکوں سے 4ارب ڈالرز حاصل کرنیکا انتظام کرلیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے پورا ریلیف عوام کو دینگے۔

آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق دوست ملکوں سے4 ارب ڈالر حاصل کرنیکا انتظام کرلیا ہے۔

ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل سے جب میزبان نے پوچھا کہ کیا پندرہ اگست کو پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے؟ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں کمی ہوئی ہیں اور روپیہ بھی تگڑا ہوا ہے؟'

 اس پر ان کا کہنا تھا کہ نہ ایک روپیکا ٹیکس لگے اور نہ لیوی لگے گی، وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نے قرضے کیلئے پہلے4 ارب ڈالرکا بندوبست کہیں اور سے کرنیکی شرط لگائی تھی، دوست ملکوں سے 4 ارب ڈالر حاصل کرنیکا انتظام کرلیا ہے۔

 آئی ایم ایف کوپیر تک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کرکے بھیج دیں گے، ہم سب کو بیٹھ کر چارٹر آف اکانومی کرنا ہوگا، تیل کی ایک بلین ڈالرکی خبر میں نہیں سعودی عرب تصدیق کرے تو بہتر ہے۔

دکانوں پر فکس ٹیکس پر انہوں نے کہاکہ مجھ سے غلطی ہوئی تھی کہ چھوٹی دکان پر بھی 3 ہزار روپے ٹیکس لگ گیا تھا، ایف بی آر نے 3 ہزار کی جگہ 6 ہزار روپے ٹیکس لگادیا۔


 بجلی کے بل پر ٹیکس لگانے سے بجلی کے بل کی کلیکشن کم ہوگئی،دکانداروں کا فکس ٹیکس ختم کرنے سے 15 ارب روپے کم ہوں گے۔