ایمازون نے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیے

لاہور: ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیے گئے ہیں۔

ایمازون کی جانب سے 13000 سے زیادہ پاکستانی سیلر اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا، ایمازون نے پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ ریڈ زون قرار دیا ہے۔

ان علاقوں سے کام کرنے والے سیلرز دھوکا دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ایمازون نے میاں چنوں کے آئی پی ایڈریسز بھی بلاک کردیے ہیں اب ان علاقوں کے لوگ دبئی سے یا دوسرے کلائنٹس کے کمپیوٹرز کے ذریعے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔