ڈالر کی قیمت میں کمی، ایک روپے سستا ہوکر 213 روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر  میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام  پر ڈالر ایک روپے 51 پیسے سستا ہوکر 213.98 روپے پر بند ہوا۔

آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر 69 پیسے کم ہوکر 213.20 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 210 روپے ہے۔