پہلا ون ڈے میچ : پاکستان کی نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کے آغاز میں اوپنر امام الحق محض دو رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

اس وقت 23 اوورز کا کھیل مکمل ہوگیا ہے اور کریز پر فخر زمان اور بابر اعظم موجود ہیں جنہوں نے بالترتیب 57 اور 39 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جب کہ نائب کپتان شاداب خان ہیں۔

 امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آج ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں 2 کھلاڑیوں ڈیبیو کرایا جائے گا۔

آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر نسیم شاہ آج ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے،پہلا آج جب کہ دوسرا 18 اگست اور تیسرا 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔