اسٹیل ساز کمپنیوں نے سریے کی فی ٹن قیمت میں کمی کردی

امریکی ڈالرسستا ہونے کے مثبت اثرات نظر آرہے ہیں۔ بلند ترین سطح پر پہنچنے والی اسٹیل کی قیمت بھی نیچے آنے لگی ہے۔

اسٹیل ساز کمپنیوں نے سریے کی فی ٹن قیمت میں 6 ہزار سے 7 ہزار روپے کمی کردی ہے۔

سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے لے کر2 لاکھ 33 ہزار روپے تک مقرر کردی گئی ہے۔

ڈالرمہنگا اور عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں 2 سال سے فولاد اور لوہا مسلسل مہنگا ہورہا تھا، اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

بال پین اور بجلی کے سامان سے لے کر اونچی اونچی عمارات اور بحری جہازوں تک میں لوہے کا استعمال لازمی ہے۔

پاکستان میں لوہے اور فولاد کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی شعبے کی لاگت میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کا براہ راست اور بالواشطہ طریقے سے ملک کے عوام پر ہی بوجھ بڑھ رہا ہے۔