آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو طلب،پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکج کی جلد منظوری متوقع

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کومنعقد ہوگا جس میں پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی تکمیل کی منظوری کا معاملہ رکھا جائیگا، اس کے علاوہ پروگرام کے حجم میں1 ارب ڈالر کا اضافہ کرکے 7 ارب ڈالر اور اس کی مدت میں اگست 2023 ء تک توسیع کی منظوری بھی متوقع ہے۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے جمعرات کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام (ای ایف ایف) کے تحت مشترکہ ساتویں اورآٹھویں جائزہ کے حوالہ سے اجلاس 29 اگست کو مقررکیاگیاہے۔