ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوں میں 10فیصدتک  اضافہ کردیا  

اسلام آباد:ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوں میں اضافہ کردیاہے،کرایوں میں 10فیصد اضافہ کیاگیاہے،کرایوں میں اضافہ کرنے کی وجہ سے ریلوے میں سفر کرنے والے 94فیصد مسافروں پر بوجھ پڑے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے اور پی آئی اے نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود کرائے بڑھادیئے گئے۔

ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کیاگیاہے۔ پی آئی اے ڈومیسٹک فلائیٹس کے تمام کلاسزپر کرایوں میں اضافہ ہواہے جبکہ ریلوے اکانومی کلاس میں تمام ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ  دس فیصد اضافہ کیاگیاہے۔

ریلوے میں 94فیصد مسافر اکانومی کلا س میں سفر کرتے ہیں۔تیل کی قیمت میں واضح کمی کے بعد 16جولائی کو ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں 1ماہ کے لیے دس فیصد کمی کی گئی تھی نوٹیفکیشن کی ایک ماہ کی مدت 16اگست کو مکمل ہونے پر سابقہ کرایہ بحال ہوگیاہے پی آئی اے اور ریلوے نے نوٹیفکیشن میں توسیع نہیں کی۔

 ترجمان ریلوے اور پی آئی اے سے رابطے کرنے پر انہوں نے بتایاکہ نوٹیفکیشن میں توسیع نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے 16جولائی سے پہلے کاسابقہ کرایہ نامہ بحال ہو گیاہے۔