نجی کمپنی کیساتھ تیز گام کا معاہدہ ختم کردیا گیا

لاہور: پاکستان ریلوے نے ڈیفالٹر ہونے پر نجی شعبے کو دی گئی ٹرین تیز گام کا کنٹرول واپس لے لیا۔

 پاکستان ریلوے نے تیز گام کے تمام پرائیویٹ ملازمین کو فارغ کرکے نجی ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر بھی بند کردیا ہے جبکہ اقساط میں ڈیفالٹ پر ٹرین کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں تیز گام ٹرین میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر نوٹس بھیجا تھا جبکہ ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ریلوے پولیس نے شرمناک واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔