شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

 مرکزی بینک نے آج پیر کو مانیٹری پالیسی جاری کردی جس کے تحت شرح سود میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

شرح سود دو ماہ کے لیے 15 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تجارتی خسارہ جون میں نمایاں اضافے کے بعد گزشتہ ماہ نصف ہو کر 2.7 ارب ڈالر رہ گیا.

 درآمدات کو کم کرنے کے لیے حال ہی میں کچھ عارضی انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں جب کہ مہنگائی کی شرح جولائی میں مزید بڑھ کر 24.9 فیصد ہوگئی