آئی ایم ایف کی مزید سخت شرائط سامنے آگئیں 

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے مزید سخت شرائط سامنے آگئیں جس کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی کیلئے قومی اسمبلی سے منظوری لازمی قرار دی گئی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ کے لیے ایس آر او جاری کرنے پرپابندی ہوگی۔

ایل او آئی میں کہا گیا کہ کسی شعبے کو ٹیکس رعایت کیلئے،کنسٹرکشن سیکٹر اور خفیہ اثاثے ظاہرکرنے کے لیے ایمنسٹی بھی قومی اسمبلی سے منظور کرانا ہوگی۔

ایل او آئی کے مطابق سیلز ٹیکس میں باہمی ہم آہنگی کیلئے صوبوں کیساتھ مل کرکام کیاجائے گا جس کیلئے عالمی بینک کا تعاون حاصل ہوگا۔

پاکستان نے ان شرائط پرعملدرآمد کیلئے لیٹر آف انٹینٹ میں آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے۔