کوئٹہ،ایل پی جی کی قیمت 700 روپے فی کلو، روٹی 50 روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ:کوئٹہ میں گیس نہ ہونے سے لکڑی اور ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمتیں کئی گنا بڑھادی ہیں جبکہ روٹی بھی 50 روپے کی ہوگئی ہے۔

شہر میں گیس نہ ہونے سے لکڑی اور ایل پی جی کا استعمال کیا جا نے لگا، گیس کی بندش کے بعد ایل پی جی کی من مانی قیمت پر فروخت جاری رہی، مختلف علاقوں میں ایل پی جی 300 سے700 روپے فی کلو میں فروخت ہو تی رہی۔

شہری گیس نہ ہونے پر ایل پی جی منہ مانگے دام میں خریدنے پر مجبور ہیں، تندور  پر روٹی کی قیمت میں بھی 10 سے25 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں روٹی 35 سے50 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔