اسٹیٹ بینک کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو اضافی قرضے دینے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو اضافی قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بار سیلاب متاثرہ کسانوں کو اضافی قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کسانوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 381 ارب روپے کے اضافی قرضے دیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ سال 1800 ارب روپے کے زرعی قرضوں کا ہدف مقرر کیا گیاہے، جس میں گندم کی فصل کیلئے 140 ارب، ٹریکٹر فنانسنگ کیلئے 45 ارب کے قرضے دیئے جائیں گے۔

جب کہ ہارویسٹرز سمیت فارم مشینری کیلئے 20 ارب روپے فراہمی کا ہدف مقرر ہے، غذائی تحفظ کیلئے قرضے کی علامتی حد 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کردی گئی ہے، کاشتکار بہتر فصلوں کیلئے معیاری خام مال استعمال کر سکیں گے۔