دبئی: ایشیاکپ 2022 کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ شائقین کرکٹ پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو بے تاب ہیں تو وہیں دونوں ٹیموں کے کپتان اپنی ٹیمز کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں، گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
قبل ازیں ایشیاکپ ون ڈے فارمیٹ پر کھیلا جاتا تھا یہ پہلا موقع ہے جب ایونٹ کو ٹی20 طرز تک محدود کیا گیا ہے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ جس میں دونوں ٹیمیں دباؤ کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
پاکستان سے مقابلے میں بھارت کو نفسیاتی برتری ضرورحاصل ہے لیکن مختصر فارمیٹ کے اس مقابلے میں کوئی بھی ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ بھارتی اسکواڈ کی کپتانی روہت شرما کریں گے۔