کنگ آف سوئنگ وسیم اکرم کی ویرات کوہلی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

 

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سے غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیمیں میدان میں موجود تھیں اسی دوران کمنڑی پینل میں موجود وسیم اکرم بھی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

اس دوران ویرات کوہلی اور وسیم اکرم گلے ملتے ہوئے دکھائی دیے۔ 

ویرات کوہلی پہلے مسکراتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے گلے ملے اور پھر دونوں نے ہاتھ بھی ملایا۔