ایشیا کپ، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے148رنز کا ہدف

 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو  جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دیا ہے.

انڈیا کیخلاف بڑے میچ میں پاکستان کے ٹاپ بلے باز دباؤ برداشت نہ کرسکے اور میچ کے شروع میں ہی وکٹیں گنوادیں۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم انتہائی اہم میچ میں صرف 10رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ فخر زمان بھی 10رنز ہی بناسکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز محمد رضوان نے سکور کئے وہ 43رنز بنا کر ہاردیک پانڈیا کی شارٹ بال پر کیچ دے بیٹھے۔

افتخار احمد نے 28،خوشدل خان 2،شاداب خان بھی 10رنز پر پویلین لوٹ گئے، آخری اوورز میں چھکوں کیلئے مشہور آصف علی بھی مایوس کرگئے اور صرف 9رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 19.5اوورز میں 147رنز پر آؤٹ ہوگئی، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 4جبکہ ہاردیک پانڈیا نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 

میچ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اپنا پہلا ٹی 20میچ کھیل رہے ہیں۔