پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

کراچی: عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔

گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر خام عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے جس کے بعد اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی تجاویز کل حکومت کو ارسال کی جائیں گی جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے 31 اگست کو قیمتوں کا اعلان کرے گی۔