سبزیوں کی قلت دور کرنے کیلئے بھارت سے تجارت کی تجویز

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سبزیوں کی قلت اور مہنگائی دور کرنے کے لیے بھارت سے تجارت کی تجویز دیدی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سبزیوں کی کمی دور کرنے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بھارت سے تجارت ہوسکتی ہے تاہم بھارت سے تجارت سے متعلق یہ میرا ذاتی خیال ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب سے10ارب ڈالرکا نقصان ہوا،صرف ریلیف کے لیے ایک ارب ڈالر درکار ہیں، سبزیوں کی کمی سے نمٹنے کے لیے سیکرٹری خزانہ اورکامرس کو تجاویز دینے کا کہا ہے۔

 میرا ذاتی خیال ہے کہ غیر معمولی حالات ہیں، اگر بھارت سے سبزیاں درآمد کرنا پڑیں تو کریں گے۔