سونا فی تولہ 5000روپے سستا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 4372 روپے کم ہوکر 120456 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 1733 ڈالر فی اونس ہے۔