انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے پروگرام کی بحالی کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قدر میں آج کمی دیکھی جارہی ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد منگل کے روز بھی انٹربینک  میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستا ہونے کے بعد 220.12 روپے پر بند ہوا۔

بدھ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر ایک روپے 62 پیسے مزید سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں اس وقت ایک ڈالر کی قیمت 218 روپے 44  پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر کم  ہوئی ہے اور ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 221 روپے کا ہوگیا ہے۔