ٹی 20 کرکٹ؛ راشد خان نے نیا سنگ میل عبور کرلیا

افغان اسپنر راشد خان ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے گیند باز بن گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں گزشتہ روز افغانستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی۔

بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد افغانستان اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر آگئی۔ اس کے ساتھ ہی اسپنر راشد خان نے بھی اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

23 سالہ راشد خان ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی (Tim Southee) کے بعد سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے گیند باز بن گئے۔

ساؤتھی نے کیوی ٹیم کے لئے ٹی20 کرکٹ میں 114 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ گزشتہ روز کے مقابلے کے بعد راشد خان کے نام ٹی20 کرکٹ میں 115 وکٹیں ہوگئی ہیں۔